اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات طے پاگئی، ملاقات دورہ چین کے دوران ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ اعلیٰ سطح پر رابطہ ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹین لوگارڈ سے ملاقات طے پاگئی۔ ملاقات 26 اپریل کو دورہ چین کے دوران ہوگی، جس میں آئی ایم ایف پروگرام پر اب تک پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کرسٹین لوگارڈ کو ملکی معاشی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔