اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو فروری میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا دورہ کرینگے،غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ تین دنوں پر محیط ہوگا جس میں وہ ابوظبی کے ولی عہد اور بحرین کے بادشاہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان کا دورہ 9 فروری سے 11 فروری تک ہوگا، تاہم اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو ایسے میں مجوزہ دورہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔