لاہور (یس ڈیسک) حافظ سعید نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم عوام کا سب سے بڑا وکیل پاکستان ہے۔ وزیر اعظم کو مسئلہ کشمیر پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدرا وباما کے دورہ بھارت نے خطے میں سیکورٹی خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ تعاون نہ کرے تو پاکستان کو اِس کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ حافظ سعید نے کہا کہ کشمیری اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آزادی کی جنگ کبھی بھی دہشت گردی نہیں ہو سکتی۔