اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا چاہتے ہیں، کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ، بجلی کی قیمت میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کمی کی ہدایت
وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا پاکستان کی ترقی میں کئی بار رکاوٹیں آئیں ، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
نواز شریف نے کہا ضرب عضب میں فوج سمیت تمام سیکورٹی اداروں اور عوام نے قربانیاں دیں، کراچی میں دہشت گرد اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، کراچی کو جلد امن کا شہر بنائیں گے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں، وزیر اعظم نے نیپرا کو بجلی قمیت میں دو روپے انیس پیسے فی یونٹ کم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کراچی آپریشن کا فیصلہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے کیا، دہشت گردوں کے میڈیا اور پولیس پر وار آخری حربے ہیں۔