counter easy hit

وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ

میاں محمد نواز شریف کی آستانہ میں مختلف ممالک کے سربراہوں سے بھی اہم نوعیت کی ملاقاتیں ہوں گی

Prime Minister leaves for Kazakhstan to attend the meeting of Shanghai Cooperation Organization

Prime Minister leaves for Kazakhstan to attend the meeting of Shanghai Cooperation Organization

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان روانہ ہو گئے ۔ اس اجلاس میں پاکستان ایس سی او کا مکمل رکن بن جائے گا۔ وزیراعظم کی آستانہ میں مختلف ممالک کے سربراہان کے ساتھ سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی ہوںگی ۔ شنگھائی تعاون تنظیم کا 17 واں اجلاس 8 اور 9 جون کو قازقستان کے شہر آستانہ میں ہوگا جس میں شرکت کیلئے وزیر اعظم نواز شریف آج اسلام آباد سے آستانہ جائیں گے، اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریںگے، وزیراعظم متعدد ممالک کے سربراہان کے ساتھ سائیڈلائنز پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریںگے، قازقستان کی جانب سے بین الاقوامی نمائش 2017 کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس میں پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک شریک ہونگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او کے اس اجلاس میں پاکستان تنظیم کا مکمل رکن بن جائے گا، پاکستان 2005 سے ایس سی او میں مبصر رکن کی حیثیت سے شامل تھا، 2010 میں تنظیم کی مکمل رکنیت کیلئے درخواست دی تھی، پاکستان کو ایس سی او کی مکمل رکنیت دینے کا فیصلہ اوفا اجلاس میں کیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website