وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات میں انھیں مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں کی ہلاکت کےثبوت دیئے اور ریاستی دہشت گردی کاشکار بےگناہ لوگوں کی تصاویر دکھائیں۔
بان کی مون نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کاشکارکشمیریوں کی تصاویردیکھ کردکھ کااظہار کیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے گزشتہ 74 دنوں میں 100 سے زائد کشمیریوں کی شہادت سے بھی آگاہ کیا۔
بان کی مون نے کہاکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کامتحرک اوراہم کردارقابل تعریف ہے۔ انھوں نے دنیامیں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا ۔
وزیراعظم نےمقبوضہ کشمیر سےمتعلق بیان پربان کی مون کاشکریہ اداکیا۔