وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں فاٹا اصلاحات معاملے پرمولانا فضل الرحمان اور دیگرکے تحفظات دورکرنے پراتفاق کیا گیا۔ملاقات میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین سے رابطے تیزکرنے پر بھی غور کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی تمام اداروں کی مضبوطی ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2018ء انتخابات کا سال ہے، عوام اور کارکنوں سے رابطے میں تیزی لائی جائے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئےہرقربانی دینے کو تیارہیں، احتساب ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، مسلم لیگ ن 2018 کےانتخابات نواز شریف کی قیادت میں لڑے گی۔