بہاولپور : وزیراعظم نواز شریف نے 660 میگا واٹ کے قائد اعظم سولر پاور منصوبے کا افتتاح کر دیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے بہاولپور میں 660 میگا واٹ کے قائد اعظم سولر پارک میں جناح سولر منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔
سولر پاور منصوبے سے پہلے مرحلے میں 100 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ لائن میں شامل کی جائے گی جسے بتدریج 660 میگا واٹ تک لایا جائے گا۔ 100 میگاواٹ کا سولر منصوبہ 11 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیا گیا ہے جب کہ 100 میگاواٹ بجلی کے حصول کے لئے 4 لاکھ شمسی پینل نصب کئے گئے ہیں۔
بہاولپور سولر پاور منصوبہ 500 ایکٹر پر 15 ارب روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس کے تمام تر اخراجات پنجاب حکومت نے برداشت کئے ہیں۔ منصوبے سے دوسرے مرحلے میں 900 میگا واٹ بجلی حاصل کی جائے گی۔