counter easy hit

وزیر اعظم کی قازقستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان پہنچ گئے، کہتے ہیں اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، غیرمستحکم افغانستان کے اثرات پاکستان پر بھی پڑیں گے۔

Prime Minister met with President of Kazakhstan, to discuss issues of mutual interest

Prime Minister met with President of Kazakhstan, to discuss issues of mutual interest

آستانہ: قازقستان کے صدر مقام پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے صدر نور سلطان نذر بایوف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے قازقستان کے صدر کو ایس سی او سربراہ اجلاس کی میزبانی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیر اعطم نے کہا کہ قازقستان کے ساتھ توانائی اور مواصلاتی رابطوں کے شعبوں میں مضبوط تعاون چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم نے قازقستان کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف قازقستان کے شہر آستانہ پہنچے تو قازقستان کے نائب وزیر خارجہ نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

دوران پرواز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان پر پاکستان کا مؤقف بڑا واضح اور دو ٹوک ہے، افغانستان میں استحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو امن و امان کی صورتحال بہتر بنانی چاہئے جبکہ مسلم ممالک کو خلیج کی موجودہ کشیدگی دور کرنے کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website