نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ ، سپیکر ، کیپٹن صفدر ، حسین نواز شریف ، چودھری منیر ، خواجہ عمران نذیر سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی
لاہور (یس اُردو) وزیر اعظم نواز شریف کے برادر نسبتی میاں عبدالطیف کی لاہور میں نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ وزیر اعلی پنجاب ، سپیکر پنجاب اسمبلی سمیت اعلی سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں محسن لطیف کے والد اور وزیر اعظم نواز شریف کے برادر نسبتی میاں عبدالطیف کی نماز جنازہ شادمان پارک لاہور میں ادا کی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال ، کیپٹن صفدر ، حسین نواز شریف ، چوہدری منیر ، سابق ضلعی ناظم میاں عامر محمود ، خواجہ حسان ، ارکان اسمبلی خواجہ عمران نذیر ، پرویز ملک ، چوہدری شہبازسمیت سیاسی ، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ جبکہ گھر پر بیگم کلثوم نواز ، مریم نواز ، بیگم نصرت شہباز مرحوم کے انتقال پر تعزیت کے لئے پہنچیں ۔