counter easy hit

حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں وزیراعظم اپنے وزراء سے پرفارمنس کنٹریکٹ کرنا چاہتے ہیں۔ میاں عبد الحمید

Mian Abdul Hameed

Mian Abdul Hameed

برنلے (عبداللہ زید) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی نائب صدر میاں عبد الحمید نے کہا کہ یہ بڑی حیران کن خبر ہے حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں وزیر اعظم اپنے وزراء سے پرفارمنس کنٹریکٹ کرنا چاہتے ہیں اور ایک سال میں جو ہدف پورا کرے گا۔ اسے انعام میں ایک ارب روپیہ دیا جائے گا۔

یہ بھی میرے خیال میں ایک رشوت ہے کہ کسی محکمے کا کو ئی ملازم آپ کا کام نہیں کرتا تو اس ملازم کے ساتھ رشوت کے طور پر رقم طے ہوتی ہے تو اس کے عوض اس متعلقہ بندے کا کام ہو جاتا ہے تو یہ بھی ایک قسم کا کنٹریکٹ ہے ہونا تو یہ چاہیئے کہ قانون بنایا جائے کہ جو ملازم یا جوو زیر اپنا ہدف پورا نہ کرے اسے جیل کی سزا دی جائے۔

سیاست دان کو بیس سال کے لئے سیاست سے نااہل قرار دیا جائے اس کی وجہ کہ وزیر صاحب نے عہدے کے حلف کی پاسداری نہیں کی اور اپنے علاقے کے ووٹروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے اور ملک کو نقصان پہنچایا محکمے کا وقت ضائع کیا ایسے وزیروں کو ایک لمحے کے لئے بھی برداشت نہیں کرنا چاہیئے بجائے اس کے ان نااہل وزیروں کو ایک ارب روپے کا لالچ دے کر کر کام لیا جائے یہ بھی ایک قسم کا حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے۔