کراچی: ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پاکستانی سینما ئوں میں ریلیز کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ انڈین فلم جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کام کر رہی ہیں اسے 16 جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان سے اجازت نامہ طلب کر لیا گیا ہے پاکستان میں بہترین اداکاری کے بعد بالی ووڈ میں فلم ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان پاک بھارت حالات میں کشیدگی کے باعث بھارت میں اپنی نئی فلم “رئیس” کی پروموشن نہیں کرسکتی ہیں لیکن انہوں نے خود ہی فلم کی پروموشن شروع کردی ہے۔
بالی ووڈ میں ہدایتکارراہول ڈھولکیا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “رئیس” کی پروموشن تیزی سے جاری ہے، ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پاکستانی سینما ئوں میں ریلیز کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ انڈین فلم جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کام کر رہی ہیں اسے 16 جنوری کو پاکستان بھر میں ریلیز کرنے کیلئے وزیر اعظم پاکستان سے اجازت نامہ طلب کر لیا گیا ہےفلم کی پروموشن پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ مرکزی کردارادا کرنے والے کنگ شا ہ رخ خان بھی کررہے ہیں لیکن بھارت میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کے باعث ماہرہ خان اپنی نئی آنے والی فلم “رئیس” کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جاسکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق فلم بنانے والوں نے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ لیا ہے، اداکارہ فلم کی پروموشن کے لیے اسکائپ کا بھرپورسہارا لیں گی جہاں وہ متعدد انٹرویوزدیں گی جب کہ وہ سوشل
میڈیا ویب سائٹس پر بھی فلم کو بھرپور انداز میں پروموٹ کرتی نظرآئیں گی۔ دوسری جانب ماہرہ خان فلم کے ریلیزہونے والے گانوں کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشئیرکرچکی ہیں جومداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں ماہرہ خان شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردارنبھارہی ہیں اوردیگرکاسٹ میں نواز الدین صدیقی اور عبد الاحد آصف بھی شامل ہیں جب کہ فلم رواں ماہ 25 جنوری کو ریلیز کی جائی گی۔