counter easy hit

وزیراعظم آج اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے

Prime Minister Nawaz Sharief will fight the case of Kashmir in the United Nations

Prime Minister Nawaz Sharief will fight the case of Kashmir in the United Nations

وزیر اعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ میں کشمیرکا مقدمہ لڑیں گے اور پاکستان میں مداخلت اوراس کے خلاف کی جانے والی بھارتی سازشوں کا پردہ چاک کریں گے۔

اس سلسلے میں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیرکاز کے لیے پاکستان کامؤقف دوٹوک اورواضح ہے۔ کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعظم نوازشریف عالمی فورم پر کشمیرکا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں جہاں وہ بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں گے۔ نیویارک میں برطانوی وزیراعظم تھریسامے سے ملاقات میں انہیں مقبوضہ کشمیرمیں بگڑتی صورتحال، بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا،وزیراعظم نواز شریف نے واضح کیا کہ کشمیرکاز کیلئے پاکستان کامؤقف دوٹوک اورواضح ہے،پاکستان کشمیریوں کوکسی صورت تنہانہیں چھوڑے گا،کشمیرپرسلامتی کونسل کی قراردادوں پرفوری عمل کیاجائے۔جموں کشمیرکے عوام کواپنافیصلہ خود کرنے کااختیار دیاجائے۔وزیراعظم نے کہا کہ اگرعالمی برادری بھارتی ریاستی دہشتگردی بندکرانے میں کامیاب نہ ہوئی تو اس میں مزیداضافہ ہوگا۔اس موقع پربرطانوی وزیراعظم نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے کردارکو سراہا۔وزیر اعظم کی سعودی شہزادہ محمد بن نائف سے بھی ملاقات ہوئی۔جس میں دو طرفہ امور،علاقائی صورتحال سمیت امت مسلمہ کے اتحاد پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کے ہم منصب جان کی ،کے درمیان بھی ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website