اسلام آباد…….وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتوں کا کام کاروبار چلانانہیں، نجی شعبے کے لیے مثالی کاروباری ماحول فراہم کرناچاہتےہیں۔
وزیر اعظم نواز شریف سے ورلڈ بینک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم نے ملاقات کی، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی معاونت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل میں مددگار ہے، آزاد اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی پر مبنی معاشی پالیسیوں پر یقین رکھتے ہیں، نجی شعبے کی مناسب حوصلہ افزائی سے سرگرمیوں کے فوائد پورے ملک کو پہنچیں گے۔ورلڈ بینک کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے سلامتی، توانائی اور معاشی شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور پاکستان معاشی ترقی اور خوش حالی کے راستے پر گامزن ہے۔