اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں یمن اور سعودی عرب کی صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، سرتاج عزیز ،طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف آج یمن سعودی عرب کے معاملے پر اہم پالیسی بیان جاری کریں گے۔