اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں قومی سلامتی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں قومی سلامتی امور اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج کوئٹہ کا بھی دورہ کیا جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور کور کمانڈر کوئٹہ سے ملاقات کی جب کہ ملاقاتوں میں بلوچستان کی صورتحال پر بات کی گئی۔