چنیوٹ (یس ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چنیوٹ کے علاقے رجوعہ میں دریافت ہونے والے معدنی ذخائر کے منصوبے کا دورہ کیا۔
وزیراعظم نواز شریف رجوعہ پہنچے تو پاکستانی نامور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک اور وہاں پہلے سے موجود وزیراعلی پنجاب نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے چین اور پاکستانی انجینئرز کی مشترکہ کوششوں سے جاری منصوبے کا معائنہ بھی کیا۔
ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رجوعہ میں لوہے اور تانبے کے بے پناہ ذخائر موجود ہیں اور منصوبے پر ڈرلنگ کا آغاز 2 جولائی 2014 میں شروع ہوا جبکہ زمین سے حاصل ہونے والے نمونوں کو دنیا کی بہترین لیبارٹریز سے چیک کرایا گیا ہے۔