اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے لیے ایک روزہ دورے پر آج متحدہ عرب امارات جائیں گے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف متحدہ عرب امارات کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ وہ ذاتی طورپر دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ان کے بڑے صاحبزادے کی وفات پر تعزیت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے نائب صدراورحاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے بڑے صاحبزادے الشیخ راشد بن محمد بن راشد آل مکتوم انتقال کر گئے تھے۔