اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کمیٹی کی سفارشات سے آگاہ کریں گے
اسلام آباد (یس نیوز) وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی اور عسکری قیادت کا اہم اجلاس شروع ہو گیا ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کمیٹی کی سفارشات پر غور کیا جائے گا جبکہ کراچی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و عسکری قیادت کے اجلاس میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کمیٹی کی سفارشات سے آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں کراچی کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا ۔ وزیراعظم بدھ کو بھی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزادکشمیر شرکت کریں گے۔
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان قومی ضرورت اور ایسا نسخہ کیمیا ہے جس پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا میں مدارس رجسٹریشن،دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے، پراسیکیوٹرز کی تربیت اور خصوصی عدالتوں کی تعداد بڑھانے سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا