پیرس: وزریراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں غیررسمی ملاقات ہوئی ہے۔
دونوں ممالک کے وزرائے اعظم عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں شرکت کے لئے پیرس میں موجود ہیں جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی اور ایک صوفے پر بیٹھ کر دونوں وزرائے اعظم نے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گرمجوشی دیکھی گئی جس کا اثر دونوں ممالک کے تعلقات پر پڑنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پیرس میں آج سے شروع ہونے والی عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں دنیا بھر سے 150 سربراہان مملکت و نمائندگان شرکت کر رہے ہیں۔