وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔
نواز شریف نے اہم امور پر ترکی کی مکمل حمایت کا اعیادہ کیا اور نیوکلئیر سپلائرز گروپ میں ترکی کے تعمیری کردار کو سراہا۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت کے بارے میں بھی بتایا۔ ترک صدر اردوان نے کہا کہ او آئی سی کا انسانی حقوق کمیشن بھارتی مظالم کاجائزہ لینے مقبوضہ کشمیر جائے گا۔