جدہ: وزیراعظم نواز شریف اپنے دورہ ناروے اور روس کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب کے شہرجدہ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
وزیراعظم نواز شریف آج عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف گزشتہ ہفتے اوسلو روانہ ہوئے تھے جہاں سے وہ روس پہنچے تھے۔