دورے کے دوران وزیر اعظم سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے ، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہونگےاسلام آباد (یس اُردو) وزیر اعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ، دورے کے دوران سری لنکا کے صدر ، وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کی دعوت پر سری لنکا روانہ ہو گئے ۔ تین روزہ دورہ کے دوران وزیر اعظم سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر اعظم کے اعزاز میں سری لنکا کے صدر سرکاری طور پر عشائیہ بھی دیں گے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں مفاہمت کی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے ۔