لندن (یس ڈیسک) افغانستان کے معاملے پر ہونے والی لندن کانفرنس سے آج وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے، کانفرنس کا مقصد افغانستان میں دیرپا استحکام کے لیے اسے بین الاقوامی برادری کی جانب سے سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ دو روزہ کانفرنس کا انعقاد افغانستان اور برطانوی حکومتوں کے تعاون سے کیا گیا ہے، کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف، افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ، برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی خصوصی نمائندے ڈین فیلڈمین شریک ہیں جبکہ خارجہ امور کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
کانفرنس کا ایجنڈا افغانستان میں دیرپا استحکام کے لیے اسے بین الاقوامی برادری کی سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف بھی لندن پہنچنے پر اس عزم کا اعادہ کرچکے ہيں کہ افغانستان کی نئی حکومت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اسی نہج پر آگے بڑھائیں گے جس کا عزم صدر اشرف غنی کے حالیہ دورہ پاکستان میں کیا گیا۔