counter easy hit

وزیراعظم نوازشریف کی آج 67ویں سالگرہ

Prime Minister Nawaz Sharif today's 67th anniversary

Prime Minister Nawaz Sharif today’s 67th anniversary

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف آج اپنی 67ویں سالگرہ منا رہے ہیں،وہ تین بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں، انہوں نےضیاء الحق کے دور میں سیاست میں قدم رکھا تھا۔

میاں محمد نواز شریف کی 67 سالہ زندگی میں 31 سال براہ راست سیاست میں گزرے،انہوں نے سیاست چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر ضیاء الحق کے دور میں شروع کی۔1985 سے 1990 تک مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر ضیاء الحق کے دور میں پنجاب کے وزیر خزانہ اور پھر وزیر اعلیٰ بنے، 1990میں پہلی بار ملک کے وزیر اعظم بنے، اس حکومت کا خاتمہ 1993 میں ہوا، مگروہ سیاسی محاذ پر پیچھے نہ ہٹے۔1997 میں ایک بار پھر وزیراعظم بنے، لاہور اسلام آباد موٹر وے اور ایٹمی دھماکےان کی عالمی سطح پر پہچان بنے، اس وقت کے آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کو ہٹانا انہیں مہنگا پڑگیا۔12 اکتوبر 1999 کوفوج نے اقتدار پر قبضہ کیا اور میاں نواز شریف کو جیل جانا پڑا، جس کے بعد انہیں 10 سال کے لیے سعودی عرب ملک بدر کر دیا گیا، وہ 2007 میں وہ وطن واپس آئے، 2008 کےپیپلز پارٹی دور میں نواز شریف نے تحریک چلا کر سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کرانے میں کامیاب ہوئے۔2013 کے عام انتخابات میں تیسری بار ملک کے وزیراعظم بنے، میاں نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم بننے والے پہلے سیاستدان ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website