ریاض (جیوڈیسک) ریاض ائرپورٹ آمد پر سعودی نائب فرماں روا شہزادہ محمد بن نائف السعود، سعودی وزیر داخلہ اور سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے استقبال کیا۔
وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد وزیراعظم محمد نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات اور ظہرانے کیلئے شاہی محل روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل دوران سفر جہاز میں وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں یمن کی صورتحال اور دورہ سعودی عرب کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری شریک تھے۔