ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وقت گزرنے کے ساتھ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں اسی وجہ سے وزیراعظم نواز شریف پیر سے سری لنکا کا تین روزہ دورہ کریں گے۔وزیر اعظم نواز شریف کو سری لنکا کے صدرنے دورے کی دعوت دی تھی۔ دورے کے دوران وہ سری لنکا کے صدر سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔ وزیر اعظم نواز شریف کولمبومیںوزیر وں،ارکان پارلیمنٹ اور ممتاز تاجروں سے خطاب کریں گے۔