counter easy hit

وزیر اعظم پاکستان کشمیری مہاجرین کے مسائل حل کریں،سید علی گیلانی

Prime Minister resolve Kashmir

Prime Minister resolve Kashmir

سرینگر ……مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے وزیر اعظم پاکستان محمدنواز شریف سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان اور آزادجموں وکشمیر میں سکونت پذیر کشمیری مہاجرین کے مسائل کریں۔ سرینگر میں جاری ایک بیان میں سید علی گیانی نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں تعینات لاکھوں بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہے ہیں اور گزشتہ 25برسوں کے دوران 75ہزار سے زائد کشمیری آزاد کشمیر ہجرت پر مجبور ہوئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو وہاں موجود مہاجرین کی مشکلات اور مسائل کے حل کی طرف بھر پور توجہ دینی چاہیے تاکہ وہ عزت وسکون کے ساتھ رہ سکیں۔