counter easy hit

پاکستان میں بنیادی ڈھانچےکی ترقی پرخصوصی توجہ دےرہےہیں،وزیر اعظم

 Prime Minister of Pakistan

Prime Minister of Pakistan

دوحا…….وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچےکی ترقی پرخصوصی توجہ دےرہےہیں، قطر کے سرمایہ کارپاکستان میں توانائی کےشعبےمیں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔
وزیر اعظم نواز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر دوحا میں ہیں، قطر کے سرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ بن التھانی کےساتھ ملاقات کےدوران وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان انفرا اسٹرکچر کو توسیع دینے پر توجہ دے رہا ہے۔قطر کےسرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سےفائدہ اٹھائیں، خاص طور پر توانائی ،زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں میں منصوبے لگائے جاسکتے ہیں۔وزیراعظم سے شاہی خاندان کی اہم شخصیت شیخ خالد بن حماد نے بھی ملاقات کی ،وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان قطر کےساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتاہے اور ایل این جی کے معاہدے سے ان تعلقات میں مزید مضبوطی اور وسعت آئے گی۔