counter easy hit

وزیراعظم کا کراچی سرکلر ریلوے کو سی پیک میں شامل کرنے کا حکم

وزیراعظم نواز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کو پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

گورنر ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کی روشنیاں واپس لائے ہیں اور سندھ کے عوام کی مزید خدمت کریں گے، جبکہ کراچی میں امن و امان کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔اس موقع پر انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو سندھ بھر میں الیکشن کی بھرپورتیاریوں کی ہدایت بھی جاری کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مسلم لیگ (ن) نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کے مسائل حل کیے جائیں گے کیونکہ کئی سال سے کراچی میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا۔نہال ہاشمی نے صحافیوں کو بتایا کہ سرکلر ریلوے کو سی پیک منصوبے میں شامل کرلیا گیا ہے اور جلد ہی کراچی میں ماس ٹرانزٹ کے حل کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف آج 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، کراچی ایئرپورٹ آمد پر گورنر سندھ محمد زبیر اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر وزیراعظم پولو گراؤنڈ پہنچے جہاں سے سخت سیکیورٹی میں وہ گورنر ہاؤس روانہ ہوئے۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وفاقی وزیر کامران مائیکل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف آج کراچی میں مصروف دن گزاریں گے اور گورنر ہاؤس میں تاجر برادری کے وفد اور مسلم لیگ سندھ کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دیں گے۔بعد ازاں وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے اقلیتی ونگ کے تحت مقامی ہوٹل میں ہندو برادری کے تہوار ہولی میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم منگل کی شب کراچی میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ کل گوادر جائیں گے اور سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website