اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان ائیر فورس کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن فنڈ فراہم کرے گا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ائیر فورس کو موجودہ حالات کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور چیلنجز سے نمنٹنے کے قابل بنایا جائے گا۔
وزیرا عظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران ائیر فورس کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ائیر فورس نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قومی ایکشن پلان پر علمدرآمد کے لئے نمایاں کردار ادا کیا۔