کراچی میں وائٹ آئل پائپ لائن موٹرگیسولین منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کے کاروبارکا خیال رکھاہے، منصوبےسے ان کے کاروبارکو نقصان نہیں پہنچے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پائپ لائن منصوبہ حساس نوعیت کا ہے، ٹینکرزکی بڑی تعداد نظام میں ہونے سےحادثات کا خطرہ رہتا ہے، ٹینکرز سیکنڈری تیل کی ترسیل کریں گے، ان کے کام میں کمی نہیں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے معیارکوبھی بہتربنارہے ہیں، تیل کی روڈ کے ذریعے ترسیل سے زیادہ نقصان کا خطرہ ہوتا ہے، دنیا بھر میں تیل کی ترسیل پائپ لائنز کے ذریعے کی جاتی ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئل ٹینکرز کے معیار پرا وگرا نے تشویش کا اظہار کیا ہے، 15 ارب روپے لاگت کا منصوبہ 20 ماہ میں مکمل ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فرنس آئل امپورٹ نہیں کرے گا، سیاسی اختلافا ت رہتے ہیں لیکن جب ملک کا معاملہ ہو تو وزیراعلیٰ سندھ ہمیشہ سپورٹ کرتےہیں۔