لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر سید وحیدالرحمان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے
کراچی میں امن وامان کی صورت حال بہت جلد بہتر ہوجائیگی۔ وزیر اعظم نے پروفیسر وحیدالرحمان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔