counter easy hit

وزیر اعظم نے ایک بار عوام کو خواب دکھا دئیے

Prime Minister put dreams in the eyes of Pubic

Prime Minister put dreams in the eyes of Pubic

کہوٹہ:وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کہوٹہ میں راولپنڈی سے کہوٹہ تک برج بنانے کا علان کرتا ہوں اس کے علاوہ کلر سیداں اور کہوٹہ کو گیس دینے کا بھی اعلان کرتا ہوں جبکہ کہوٹہ کے تحصیل ہیڈیوارٹر اسپتال کو اسٹیٹ آف دی آرٹ بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

دی نیوز ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عزت کرنے اور عزت کروانے والی قوم ہے کوئی ایسا شخص جو سرعام جھوٹ بولتا ہو اور گالی دیتا ہوں وہ اس قوم کا لیڈر نہیں بن سکتا۔

کہوٹہ اور کلر سیداں میں حکومت کی جانب سے 100 کلومیٹر سڑک بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نارمل قسم کے ترقیاتی پروگراموں کا سلسلہ تو چلتا رہتا ہے تاہم اب پی آئی اے اور ریلوے بھی اپنے پائوں پر کھڑی ہو چکی ہے 2013 سے پہلے حاجی بھی رلتے تھے مگر اب انھیں بھی وی آئی پی پروٹوکول ملتا ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نے عوامی اجتماع میں کہا کہ مخالفیین عوام کو ایک بار پھر 16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں مگر ہم انھیں بتا دیں کہ ترقی کا پہیہ روکنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ ہم محنت اور دیانت داری سے کام کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے جبکہ بیروزگاری کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے،پاکستان کی ترقی ہو رہی ہے آئیں سب اس ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

وزیراعظم نے راجہ ظفر الحق کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ن لیگی رہنما نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا سیاسی سفر جاری رکھا ہوا ہے اس پر وہ خراج تحسین کے لائق ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اب 2018 کے انتخابات کے بعد آئوں گا اور بتائوں گا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نڑھ کہوٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website