وزیراعظم نواز شریف نے وزیر اعلٰی سندھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کی جانب سے رینجرز اختیارات سمیت صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے باہمی تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور رینجرز اختیارات سمیت تمام مسائل اور معاملات باہمی تعاون سے حل کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے وزیراعظم کو رینجرز کے اختیارات کے معاملہ سمیت وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔