counter easy hit

وزیراعظم کی رمضان المبارک میں بجلی لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے ملک کے تمام حصوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے اور رمضان المبارک کے دوران آٹھ گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جس میں بجلی کی صورت حال اور تیل کی فراہمی ، موسم گرما بالخصوص رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کمی اور ملک کے تمام حصوں میں پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہروں میں 6 اور دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ۔ سحر اور افطار کے وقت لوڈ شیڈنگ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزراء اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ محمد آصف، پرویز رشید، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین نجکاری محمد زبیر سمیت متعلقہ وزارتوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔