کراچی : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آئین و قانون کے دائرے میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے راضی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا۔
دونوں رہنمائوں نے گفتگو کی اور فضل الرحمان نے فاروق ستار سے رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر فضل الرحمان نے فاروق ستار کو وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے فاروق ستار کو بتایا کہ وزیر اعظم آئین و قانون کے دائرے میں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے رضا مند ہیں۔