لاہور (یس ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے درمیان رائے ونڈ میں ملاقات ہو ئی ہے، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم ترقی کے سفر کو جاری رکھ کر شرپسندوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔
رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسلم لیگی کارکنان کو کل اشتعال میں نہیں آنا چاہیے ، وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ، اور ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ کل لاہور میں ہونے والے احتجاج کے دوران کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔