اسلام آباد(اصغر علی مبارک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا سوات میں آرمی یونٹ پر ہونے والے خود کش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بزدلانہ حملوں سے د ہشت گردی کیخلاف قوم کاعزم کمزور نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے اس واقعے کے شہداکے د رجات کی بلندی اورزخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا آرمی یونٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردحملوں کے ذریعے پاکستان کا امن چھیننے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے،پاکستان کے بیٹوں نے اپنے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے پوری قوم شہدا کے حوصلوں کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسزکے ا ہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہار، اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں،شہداکی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اپنا آج قوم کے مستقبل پر قربان کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا سوات میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وطن کی خاطر اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک کی خاطر جان قربان کرنےوالے قو م کے ہیرو ہیں۔بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ شہدا کے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف چیرمین عمران خان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہم شہداکے د رجات کی بلندی کےلئے دعاگوہیں،ملک میں فسادکے بیج بونےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
خیال رہے سوات کی تحصیل کبل میں پاکستان آرمی یونٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں افسر سمیت 11 جوان شہید اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔