مانچسٹر: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں تاہم بڑی سطح کے اختلافات کا تاثر غلط ہے۔
نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹائے جانے کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ ن میں اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، تاہم اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی اس کا دبے الفاط میں اعتراف کر لیا۔ مانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو چلتے رہتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم پر اتفاق ہونے کے بعد کچھ پارٹیوں نے دوبارہ اعتراض اٹھایا۔ شاہد خاقان عباسی برطانیہ کے نجی دورے کے بعد وطن واپسی کے لیے مانچسٹر سے روانہ ہو گئے۔