counter easy hit

وزیراعظم نے قومی سلامتی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

PRIME , MINISTER, SHAHID KHAQAN ABBASI, CALL, ON, NATIONAL , SECURITY, MEETING, ON, WEDNESDAY

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو طلب کرلیاہے،قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ کےتازہ بیان پر غور اور جوابی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اعلی سطح ذرائع کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی دھمکی آمیز ٹوئٹ کےبعد کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااہم اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔اجلاس میں امریکی صدر کے بیان پر غور اور جوابی حکمت عملی تیار کی جائے گی ،اجلاس میں ملکی سفارتی و سیکیورٹی پالیسی پر تفصیلی غور کیاجائےگاجبکہ ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی زیرغور آئےگی ۔ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان پر جامع اور بھرپور جوابی بیانیہ دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کاکہناہےکہ مغربی ومشرقی سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال پربھی غورہوگا،اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کےسربراہان کمیٹی کے ممبر وفاقی وزراء بھی شرکت کریں گے۔ذرائع کاکہناہےکہ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم او دہشت گردی کےخلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ دیں گے، وزارت خارجہ کی طرف سے موجودہ صورتحال اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website