کراچی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مزار قائد پرحاضری دیں گے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں، وزیرداخلہ احسن اقبال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جہاں وہ مزار قائد پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے جب کہ دورہ کے دوران وزیراعظم امن وامان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کا بطوروزیراعظم کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔