نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد باضابطہ طور پر کام شروع کردیا اور آج وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ گزشتہ روز نومنتخب وزیراعظم نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے مری میں ملاقات کی جس میں کابینہ کے لئے وزرا کے انتخاب کے معاملے پر مشاورت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن حکومت کی پالیسیاں وہی رہیں گی، کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کے لئے مشاورتی عمل جاری ہے اور آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی۔