اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی سعودی عرب گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہد اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے جب کہ سعودی حکام سے امریکی صدر کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم مدینہ منورہ میں روضہ رسول اللہؐ پر حاضری بھی دیں گے۔ واضح رہےکہ شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد یہ سعودی عرب کا پہلا دور ہے۔