اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ خرم دستگیر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ اوآئی سی کا اجلاس فلسطین کی موجودہ صورتحال پر طلب کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کیلئے وزیر خارجہ خرم دستگیر کے ہمراہ ترکی روانہ ہو گئے۔اجلاس میں امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے غیر انسانی مظالم سے پیدا شدہ صورتحال کے علاوہ مسلم امہ کو درپیش مسائل پر غور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔یاد رہے اسرائیل نے امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے دوران محض احتجاج کرنے پر 60 فلسطینیوں کو شہید اور 2700 کو شدید زخمی کر دیا تھا۔