اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذڑائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 نکاتی ایجنڈے پر ہوگا جس میں ایف بی آر حکام کابینہ کو ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزارت کشمیروگلگت بلتستان کی 2 سڑکوں کے منصوبوں کو پیپرا رولز سے استثناء کی سمری پیش کی جائے گی اور وزیراعظم کو گلوبل ایس ڈی جیز پروگرام گائیڈ لائنز میں ترمیم کی سمری بھی منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت بجلی اورآبی وسائل کے درمیان اداروں کی تقسیم کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے۔