کراچی: مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا اپنے بیانات سے چھوٹے صوبوں میں احساس محرومی پیدا کررہے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی ایسا بیان نہیں دیا کہ حکمران جماعت پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے میرا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے چند وزرا وفاق کی وحدت کے لئیے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔
مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ نوازشریف آستین کے سانپوں کو پہچاننے کی کوشش کریں، ان کے اپنے ہی وزار آستین کے سانپ ہیں اور ان کی جماعت کے خلاف کام کررہے ہیں، وزیراعظم کی کابینہ کے ارکان ہی چھوٹے صوبوں کےدرمیان اختلاف کی فضا قائم کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہترین وفاقی حکومت وہ ہوتی ہے جو ہمیشہ چھوٹے صوبوں کا خیالرکھے جب کہ حکومتی وزرا کو بھی وفاقی سوچ اپنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔