اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے فوری بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 170 ارب روپے کی کمی واقع، بدھ کے روز ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تاریخ میں دوسری مرتبہ
یومیہ بنیاد پر سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑا اضافہ ، ڈالر کے مقابلے روپیہ بھی جان پکڑ گیا، ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے فوری بعد پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 170 ارب روپے کی کمی واقع ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باعث ایک ہی روز میں بیرونی قرضے 170 ارب روپے کم ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کا پاکستان کے گرتے زرمبادلہ کو سہارا دینے کی خاطر 3 ارب ڈالردینے اور ادھار پر تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی سٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں اضافے کا باعث بنی۔ بدھ کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 4 اعشاریہ 1 فیصد بڑھ گیا۔ ایک ہی روز میں مارکیٹ 1556 پوائنٹس اضافہ سے 39 ہزار 271 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ کر بند ہوئی۔ کاروباری دن کے اختتام پر حصص کی مالیت میں 254 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ایک ہی دن میں روپیہ ڈالر کے مقابلے 1 اعشاریہ 4 فیصد مضبوط ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 89 پیسے کمی کے بعد 132 روپے 3 پیسے پر بند جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے کمی کے بعد 131 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
اسی باعث ایک ہی روز میں پاکستان کے قرضوں میں 170 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ دوسری جانب یک خبرکے مطابق کامیاب دورہ سعودی عرب کے اثرات پاکستانی معیشت پر واضح ہونے لگے۔اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کی کمی واقع ہو گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا ئے۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمر اور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھار تیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔