اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور وزیر تجارت خرم دستگیر سمیت اعلیٰ حکام بھی ترکمانستان گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم ترکمانی صدر سے ون آن ون ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، مذاکرات میں تاپے گیس منصوبے پر پیش رفت کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔
دورے کے دوران باہمی تعاون، تجارت اور معیشت کے معاہدوں پر دستخط ہونگے جبکہ ترکمانستان کے صدر وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ دینگے۔
دورہ ترکمانستان کے بعد وزیراعظم کرغزستان کا دو روزہ دورہ بھی کریں گے۔