جلا وطن ہو کر آنے والے نواز شریف بدل گئے ہیں ، ان کی ٹیم میں تکبر آ چکا ہے :رکن برطانوی ہائوس آف لارڈ
لاہور (یس اردو نیوز ) برطانوی ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو لائن آف کنٹرول پر جانا چاہیے تھا ، وزرا بھارت پر سیاسی جماعتوں کے خلاف زیادہ بیان بازی کرتے ہیں ۔ لارڈ نذیر احمد کی جہانگیر بدر کے گھر آمد ، مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ اس موقع پر لارڈ نذیر نے بھارت کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا ۔ لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزرا بھارت پر کم اور مخالف اپوزیشن جماعتوں پر زیادہ تنقید کرتے ہیں ۔ لارڈ نذیر نے یہ بھی کہا کہ جلا وطن ہو کر لندن سے پاکستان آنے والے نواز شریف اب وہ نہیں رہے ۔ نواز شریف مکمل بدل چکے ہیں اور ان کی ٹیم میں بھی تکبر آچکا ہے ۔ لارڈ نذیر نے واضح کیا کہ پاکستان کو وزیر خارجہ کی ضرورت ہے ، کشمیر اور بھارت کے حوالے سے واضح پالیسی بنانی چاہیئے ۔